عمران خان

عمران خان نے پنجاب کے سیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے سیاسی معاملات کےلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی جو صوبے میں اہم فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی ایڈوائزری کونسل کے کنوینر سبطین خان ہوں گے جب کہ ممبران میں میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسمین راشد، احمد خان بچر اور میاں محمود الرشید شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ عنصر مجید نیازی، غزین عباسی، حسنین دریشک، مامون تارڑ، راجہ راشد حفیظ اور عباس علی شاہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں