لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظریں ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے،عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار معیشت تباہ کر دی،عمران خان مافیا شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے دیگر رہنما وں کو جیلوں میں رکھ کر 18 ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا،کہ عمران خان مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا اور ہمیشہ کی طرح انہیں کچھ نہیں ملا ، اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپہ مارا جائے گا ؟۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا ،عمران مافیا بتائے اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پہ کب چھاپہ مارا جائے گا ؟، عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے، عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے، پتہ چلا جائے گا ، اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے ہزار ارب کا قرضہ کہاں جا رہا ہے، پتہ چل جائے گا عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے پشاور میٹرو کے 150 ارب کہاں گئے، پتہ چل جائے گا،
عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی، پتہ چل جائے گا،عمران مافیا ، شریف خاندان ، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو جیلوں میں رکھ کر اٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے عوام کی لوٹی ہوئی رقم، آٹا ، چینی اور روٹی کا حساب مل جائے گاعمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار معیشت تباہ کر دیعمران مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پہ چھاپے مار رہا ہے ، انہوں نے کہا عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 13 ہزار قرضہ اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لئے اور چھاپے سیاسی مخالفین کے دفتروں پہ ؟عمران مافیا نے عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی اور چھاپے سیاسی مخالفین کے گھروں پہ ؟عمران مافیا پورا کا پورا غیر قانونی فارن فنڈنگ سے بنا اور چھاپے اور جھوٹے مقدمے سیاسی مخالفین پہ ؟۔