تحریک منہاج القران

ماموں کانجن:تحریک منہاج القران کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کے برتھ ڈے کے حوالے سے تقریب

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن) تحریک منہاج القران پاکستان کے نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن انجنیئرڈاکٹر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القران انٹر نیشنل تحریک ہے جو دنیا کے 100ممالک میں اپنے سفراءکے ذریعے دین اسلام کے امن کا مذہب ہونے پیغام پہنچا رہی ہے جسکا ثبوت کئی ممالک کی یونیورسٹیوں کے نصاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کی تصانیف کا شامل کیا جانا اور انکی شخصیت پر پی ایچ ڈی کرنا ہے

انہوں نے تحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامک سینٹر ماموں کانجن میں قائد ڈے کے نام سے منعقدہ ایک شاندار تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ علم وتحقیق کے حوالہ سے علم کے موتیوں کو یکجا کر کے سمندر میں تبدیل کرنے والی واحد شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری ہیں جماعت اسلامی پی پی 104کے زونل امیر خادم حسین فاروقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلا مبالغہ ڈاکٹر طاہر القادری علم و تحقیق کے حوالہ سے علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہیں جنہوں نے اپنے علم کا لوہا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عجم میں منوایا انہوں نے اپنی تحریروں اور تقریروں نے فرقہ واریت کی بڑھتی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار اداکیا تنگ لوگوں کے علاوہ پوری دنیا انکے علم اور قابلیت کی معترف ہے پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمود اور ضلعی آرگنائزر میاں عبد القادرنے کہا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے لواحقین کو انصافدینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے مگر انہیں یقین کامل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچ کر رہیں گے

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک بلدیاتی نظام میں بھر پور شرکت کر کے نظام بدلنے کے ڈاکٹر طاہر القادری کے نعرہ کو عملی جامہ پہنچانے کی کوشش کرے گی مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے ضلعی صدر وقار حسین نے کہا کہ ہمارے قائد نے ہمیں امن کا درس دیا ہے ورنہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا انصاف حاصل کرنے کے لئے ایم ایس ایم کا سمندر اقتدار کے ایوانوں میں گھس کر انصاف چھیننا خوب جانتا ہے تقریب سے ٹی ایم کیو کے ضلعی صدر سیدعطا الحق شاہ،ناظم پروفیسر محمد یوسف ،مقامی کوارڈینیٹر شاہد مشتاق بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں