علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، 2020 ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تکمیل کا سال قرار دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)تعلیم کے معیار کو اپ گریڈ کرنے طلبہ سے متعلقہ امور میں شفافیت لانے کیلنڈر کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی تکمیل کو یقینی بنانے اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ا نتظامی مالی اور تعلیمی خدمات کو بتدریج مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے یعنی ڈیجٹلائزیشن کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے یونیورسٹی کے ایک سینئر آفیسر نے سال 2020ءکو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تکمیل کا سال قراردیا ہے۔

ڈیجٹلائزیشن کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کی مجموعی امور میں شفافیت لانا اور طلبہ کو تیز تر بنیادوں پر بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔ہدف کے حصول کے لئے دنیاکی دیگر اوپن یونیورسٹیوں کے ماڈلزاور طریقہ کار کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔فاصلاتی نظام تعلیم کو زیادہ موثر بنانے اور یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی بڑھانے کے لئے یونیورسٹی کے آپریشنل نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے اِسے مشن بنا کر 15۔ماہ کے اِس پراجیکٹ پر مئی 2019ءمیں کام کا آغاز کیا تھا ۔

توقع ہے کہ ایڈمیشن امتحانات ترسیل کتب اور دیگر تدریسی امور میں آٹومیشن اور ‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’ٹیکنالوجی کے استعمال کا کام سال2020ءمیں مکمل ہو جائے گا۔آٹو میشن کے پہلے مرحلے میں ٹیوٹرز کی ای۔رجسٹریشن کرائی گئی اور داخلوں کے نظام کو آن لائن کیا گیا ۔طلبہ اور یونیورسٹی کے مابین رابطوں کو مزید فعال بنادیا گیا ہے تدریسی امور کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی ہے اور منعقد ہونے والی ہر تعلیمی سرگرمی کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جاتی ہے۔ طلبہ کو کتب اور درسی مواد آن لائن فراہم کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے ابتدائی مرحلے میں ایم اسیس ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں