لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ آج پھر ان کے حوالے سے غلط خبریں گردش میں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مداحوں کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عطاء اللہ خان عیسیٰ کو اپنی زندگی سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کرنی پڑی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے ایسی ہی جھوٹی خبروں پر وضاحتی کی تھیں۔ گلوکار 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کیلئے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ