ممبئی (عکس آن لائن) سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہو جانے کے بعد پاکستان کے بارے میں طنزیہ تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
عرفان پٹھان نے سری لنکا کے شہر کینڈی میں مسلسل بارش کے باعث ایشیا کپ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج مقابلہ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ناگوار تبصرہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ آ ج بہت سارے پڑوسیوں کے ٹی وی بچ گئے۔
عرفان پٹھان کی اس طنزیہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک سابق کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے کمنٹری پینل میں موجود شخص کی جانب سے کیا گیا انتہائی بچکانہ ٹوئٹ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہیہ ایک انتہائی فضول لطیفہ تھا۔
ایک صارف نے یہ لکھا کہاس بات کا جواب ہم کیا دیں شاہین آفریدی نے اچھے سے پہلے ہی دے دیا ہے۔ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہعرفان پٹھان خود کو جوکر ثابت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔