بغداد

عراق،بغدادکے انتہائی حساس علاقے گرین زون پر راکٹ حملہ

بغداد(عکس آن لائن)عراقی فوج نے کہاہے کہ وسطی بغداد کے انتہائی حساس علاقے قلعہ بند گرین زون پر کاٹیوشا راکٹ منگل کے روز داغا گیا جس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔مشترکہ آپریشن کمانڈ کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہاہے کہ راکٹ مشرقی بغداد کے ہمسایہ علاقہ ادریسی سے داغا گیا جو گرین زون میں ایک خالی گھر پر آن گرا جس سے گھر کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔

گرین زون میں عراق کی مرکزی حکومت کے دفاتر اور امریکی سفارت خانہ قائم ہیں۔عراقی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سینئر عراقی عہدیدار کی عراق میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ حملہ کیا گیا ۔اس ملاقات کے دوران دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک مذاکرات کے پہلے مرحلے کیلئے فریقین کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹرٹیجک مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے مابین متوازن اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط کرنا ہے جس کی بنیاد مشترکہ مفادات او با ہمی احترام ہے۔

داعش کے خلاف جنگ میں عراقی افواج کی مدد کے لئے 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی عراق میں تعینات ہیں جن کا بنیادی مقصد تربیت اور مشاورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں