اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،امید ہے عالمی برادری اسی طرح کشمیر کے محکوم عوام پر بھی توجہ دے گی۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ اور رفح میں جنگ بندی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان کی جانب سے فلسطینی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے محکوم عوام پر بھی اسی طرح کی توجہ دی جائے گی جو سات دہائیوں سے بھارتی ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں ان کی بنیادی حق سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-پیرو تعاون کے ٹھوس ثمرات حاصل ہوئے ہیں، چینی صدر
- بیجنگ-واشنگٹن سسٹر سٹی ریلیشن شپ کی 40 ویں سالگرہ” کی مناسبت سے کنسرٹ کا انعقاد
- 24 ویں عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول میں چینی میڈیا کی شرکت
- چین وینزویلا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ
- دنیا میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، چینی صدر