جی سی یونیورسٹی فیصل آباد

عالمی رینکنگ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان کی دوسری بہترین جامعہ قرار

مکوآنہ (عکس آن لائن)ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2043 کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان میں دوسرے نمبر پر جبکہ عالمی سطح پر 601 سے 800 تک کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین اور ان کی ٹیم کی انتھک اور بہترین انتظامی و تحقیقی صلاحیتوں کے نتیجہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد معیار تعلیم، جدیدتحقیق، اور بہترین سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے اعتبار سے عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی بہترین جامعات میں شمار ہونے لگی ہے۔

اس سے ساتھ ساتھ شعبہ جات کی بہترین کارکردگی،ریسرچ پروجیکٹ کی تعداد میں اضافہ، یونیورسٹی میں قابل اور پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل اساتذہ کی میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں، عارضی ملازمین کی مستقل بنیادوں پر تقرری، طبی سہولیات کی فراہمی سے لے کر یونیورسٹی کے مالی معاملات میں شفافیت، پنشن فنڈ کا قیام، انڈومنٹ فنڈ کے قیام جیسے عوامل مل کر یونیورسٹی کی بہترین رینکنگ کا سبب بنے۔ حالیہ رینکنگ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس قابل فخر اعزاز پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کی طرف سے ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر عاصم منشاء اور ان کی پوری ٹیم، اساتذہ، یونیورسٹی انتظامیہ، اور طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں