ملیحہ لودھی

عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی، ملیحہ لودھی

نیویارک(عکس آن لائن) ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے، قابض بھارتی افواج ماں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لے جاتی ہیں،عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔ منگل کو یواین جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حقوق نسواں کی حمایت کی۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ حقوق نسواں کی حمایت ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے، قابض بھارتی افواج ماں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لے جاتی ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ محصور کشمیری خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی گئی، عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج ہی نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر کشمیری ماں کی تصویرچھپی، کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں