بیجنگ (عکس آن لائن) سی جی ٹی این اور رن مین یونیورسٹی آف چائنا نے نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی جواب دہندگان کے لیے ایک سروے جاری کیا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ 83.5 فیصد جواب دہندگان نے چین کی خودمختار اور پرامن خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سے زیادہ منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کی تشکیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس سروے میں دنیا بھر سے 31,980 جواب دہندگان نے حصہ لیا ، جن میں امریکہ ، جرمنی ، فرانس اور جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک کے جواب دہندگان کے علاوہ ، میکسیکو ، تھائی لینڈ اور نائجیریا جیسے ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل تھے۔
سروے میں شریک 64.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک ذمہ دار بڑا ملک ہے۔ 91.1 فیصد جواب دہندگان نے گزشتہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی تعریف کی ، اور 82.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ “انسانیت کے ہم نصیب معاشرے” کا تصور انسانیت کے لئے صحیح سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 86 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کی کلید مختلف اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات کرنے میں مضمر ہے۔ 83.2 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے اسٹریٹجک عزائم کو معروضی طور پر سمجھے اور چین کی ترقی کو منطقی طور پر دیکھے۔