عائشہ عمر

عائشہ عمر کا کلاتھنگ برانڈ لانچ، فیشن کی دنیا میں تہلکہ

لاہور (عکس آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ ومیزبان عائشہ عمر نے کلاتھنگ برانڈ لانچ کر کے فیشن کے دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔اداکارہ عائشہ عمر اداکاری میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ اداکاری کے ساتھ فیشن کے انتخاب سے بھی عائشہ عمر مشہور اپنی خاص پہچان رکھتی ہیں، اب انہوں نے اپنا کلاتھنگ برانڈ لانچ کر کے اپنی شہرت میں مزید اضافہ کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے برانڈ کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا کی زینب بنایا جس نے فیشن کے متوالوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔فوٹو شوٹ منظر عام پر آتے ہی منفرد لباس کے انتخاب نے مداحوں کو فیشن کے نئے سحر میں جکڑ کر رکھ دیا ہے، مداحوں اورانکے پرستاروں کی جانب سے یہ توقع کہ جارہی ہے اداکارہ کا یہ سفر ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں