اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ طبی بنیادوں پر ضمانت لے کر آئے ہیں ،اپنا علاج کروائیں ،ان سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، پاکستان تحریک انصاف کسی ڈیل یا ڈھیل کا حصہ نہیں بن سکتی ، اپوزیشن کا ہسپتالوں میں نہیں گھروں میں علاج ہوتا ہے، (ن) لیگ نے اپنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ،
انہوں نے پارلیمنٹ میں آنا ہے تمام سہولتیں لینی ہیں لیکن قانون سازی نہیں کرنی ، اگر انہوں نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں حصہ نہیں لینا تو کیا یہپارلیمنٹ میں آکر گلی ڈنڈا کھیلنا ہے ، یہ پارلیمنٹ میں صرف اپنا دکھڑا رونے آتے ہیں ۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ طبی بنیادوں پر ضمانت لے کر آئے ہیں ، اب عدالت اور عوام کو دیکھنا ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت علاج معالجے کیلئے ہوتی ہے،یہ کتنا علاج کراواتے ہیں؟
یہ اپنا علاج کروائیں ان سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، پاکستان تحریک انصاف کسی ڈیل یا ڈھیل کا حصہ نہیں بن سکتی ، بیمار شخص کو طبی بنیادوں پر عدالت نے ریلیف دیا ہم عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ لوگ اپنا علاج کرواتے ہیں یا اپنی چھٹیاں فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں ، یہ وقت بتائے گا اور ہم حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ، اپوزیشن کا ہسپتالوں میں نہیں گھروں میں علاج ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ،انہوں نے پارلیمنٹ میں آنا ہے ، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی تنخواہیں لینی ہیں پارلیمنٹ لارجز میں رہائش اختیار کرنی ہے اور دیگر سہولتیں لینی ہیں لیکن قانون سازی نہیں کرنی ، اگر انہوں نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں حصہ نہیں لینا تو کیا انہوں نے پارلیمنٹ میں آکر گلی ڈنڈا کھیلنا ہے ، پارلیمنٹ میں یہ صرف اپنا دکھڑا رونے آتے ہیں اگر یہ قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے تو یہ جمہوریت کی نفی ہے ۔