بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2024 ووچن سمٹ کی افتتاحی تقریب کےموقع پر ورچوئل مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت سائنسی وتکنیکی اور صنعتی انقلاب کا ایک نیا دور تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مصنوعی ذہانت سمیت نئی ٹیکنالوجیز نے دنیا کو سمجھنے اور تبدیل کرنے کے لئے انسانوں کی صلاحیت کو بہت بڑھایا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر متوقع خطرات اور چیلنجوں کا ایک سلسلہ بھی سامنے آیا ہے۔
ہمیں جدت طرازی کو اول محرک قوت کے طور پر لیتے ہوئے سیکورٹی کو باٹم لائن سمجھتے ہوئے عوام کو فوائد پہنچانے کو اپنا مشن قراردینا ہوگا اور سائبر اسپیس کی جدت طرازی اور سلامتی پر مبنی فائدہ مند ترقی کو تیز کرنا چاہیئے.شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ انٹرنیٹ عوام اور دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکے.