فہد مصطفی

صرف لائیکس کے لیے سیلفی لینے والوں سے بہت پریشان ہوتا ہوں، فہد مصطفی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ وہ بہت پریشان ہوتے ہیں جب کوئی صرف لائیکس کے لیے آپ کے ساتھ سیلفی لیتا ہے۔ ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہم بہت غلط سائیڈ پر جا رہے ہیں پہلے لوگ اداکاروں کے ساتھ اس لیے تصویر بناتے تھے کہ وہ انہیں پسند کرتے تھے لیکن آج کل لوگ سیلفی دوسروں کو دکھانے کے لیے بناتے ہیں اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے استعمال کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ ہمارے آنے والی نسل کے لیے بہت مشکل ہو جائے گا کیونکہ کچھ لوگ لائیکس اور فالورز کے دوڑ کوبہت سنجیدگی سے لیتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں