صدر ٹرمپ کا سعودی عرب

صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کو دو ٹوک پیغام

واشنگٹن ( عکس آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے بعد اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرے اور صہیونی ریاست کو تسلیم کرے۔
ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ آیا سعودی عرب بھی امارات کی طرح اسرائیل کو تسلیم کرے گا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ امارات کی طرح امریکا کا دوست سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کرے گا۔
توقع ہے کہ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل سے معاہدے میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امارات کے بعد سعودی عرب بھی جلد ہی اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرے گا۔

صدر ٹرمپ کا سعودی عرب
صدر ٹرمپ کا سعودی عرب

اپنا تبصرہ بھیجیں