اولف شولز

صدر ایردوآن کا اسرائیل کو فاشسٹ ملک کہنا مضحکہ خیز ہے، اولف شولز

تل ابیب(عکس آن لائن)جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک جمہوری اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والا اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والا ملک ہے۔ اسے فاشسٹ ریاست کہنا مضحکہ خیز بات ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر شولز نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران یہ بات ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اسرائیل کے بارے میں ایک حالیہ بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

جس میں ایردوآن نے اسرائیل کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیا تھا ۔ایردوآن اسرائیل کے بارے میں یہ بات کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تقریبا پانچ ہزار بچوں سمیت بارہ ہزار کے قریبی فلسطینیوں کی ہلاکت اور ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ایردوآن نے کہا تھا کہ اسرائیل کی قانونی حیثیت پر اس کے فاشزم کی وجہ سے سوال کھڑے ہیں۔

صدر ایردوآن کا اسرائیل کو فاشسٹ ملک کہنا مضحکہ خیز ہے، اولف شولز” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں