فواد چوہدری

صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزمان خود حکومت میں ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزمان خود حکومت میں ہیں ، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی عزیز میمن قتل کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا صحافی عزیزمیمن کے قتل میں یہ پیش رفت تو ہوئی،سندھ پولیس مان رہی ہے، عزیزمیمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل گرفتار ہے، قومی اسمبلی میں کہاتھا تفتیش سندھ سے ٹرانسفر کرنا ضروری ہے کیونکہ ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں