چینی خلابازوں

شین زو-13کے خلابازوں کا امریکی نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ میں چین کے سفارتخانے میں منعقدہ سرگرمی میں چینی خلا بازوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امریکہ کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس سرگرمی میں امریکی نوجوانوں، ان کے والدین ،اساتذہ اورناسا کے ریٹائرڈ خلاباز سمیت تقریباً 150 نمائندوں نے شرکت کی ۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس بات چیت میں حصہ لینے والے نوجوان کرسٹو فر نے کہا کہ چینی خلابازوں کی جانب سے جواب موصول ہونےپر وہ بے حد خوش ہیں ۔ ان کی رائے میں خلا تمام افراد کو متحد کر سکتی ہے۔

ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز تھامس نے کہاکہ چین اور امریکہ کے درمیان خلائی تحقیقات میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے ۔انسانوں کے درمیان خلائی تحقیقات سے ملنے والےتعاون کے مواقع، دنیا کے لیے حوصلہ افزا ہیں ۔وا ضح رہے کہ چین کے شین زو -13 کے خلاباز، 180 دن تک خلا میں رہنے کے بعدعنقریب زمین پر واپس آنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں