شہباز شریف

شہباز شریف نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے آفس سیکرٹری بدر شہباز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بدر شہباز نے اپوزیشن رہنما ء کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی تھی۔

بدرشہباز مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ بھی ہیں، بدر شہباز نے کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اپنے آپ کورہائش گاہ پر قرنطینہ میں محصور کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے بدر شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی تاہم انہوں نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں تردید کی ہے۔

عظمی بخاری کے مطابق شہباز شریف نے حفظ ماتقدم کے طور پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام افراد کا اپنے گھر میں داخلہ مکمل طورپر بند کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں