جیا بچن

شویتا میری طاقت ہے وہ ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہے، جیا بچن

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ انکی طاقت انکی بیٹی شویتا ہے اور وہ میرے بیٹے سے بھی بڑھ کر ہے۔

اس حوالے سے امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندہ نے اپنی پوڈ کاسٹ سے تبدیل وڈکاسٹ میں گفتگو شیئر کی۔ جس میں انکے ساتھ انکی والدہ اور نانی گفتگو میں شریک ہوئیں اور ملازمت پیشہ خواتین کو زندگی میں درپیش مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا۔

شو کی پہلی قسط میں ناویا نے گفتگو کرتے ہوئے خوبصورتی کے معیار کے خواتین کی پروفیشنل زندگی پر اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اپنی جلد کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں۔ تینوں نے اس موقع پر خواتین میں آپس کی دوستی اور تعلقات پر بھی اپنی آرا کا اظہار کیا۔

اس دوران جیا بچن نے کہاکہ انکی بیٹی شویتا انکی طاقت ہیں اور وہ اس معاملے میں انکے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں