شعیب اختر

شعیب اختر کا پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار کیا ہے ۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر وڈیو پیغام میں سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی، وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔ میں بہت زیادہ غصے میں ہوں کہ پی ایس ایل رکا اور خراب ہوا۔شعیب اختر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم دنیا کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں، میں چاہتا ہوں اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔واضح ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں