شاہ سلمان

شاہ سلمان کی سعودی سکیورٹی ایجنسیوں کو امریکی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کی ہدایت

واشنگٹن (عکس آن لائن) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدلعزیزآل سعود نے سعودی سکیورٹی ایجنسیوں کو فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے اڈے پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں امریکی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واشنگٹن میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ سلمان نے ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کو امریکہ کی متعلقہ ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، جس سے اس خوفناک حملے کی تحقیقات میں مدد مل سکے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایک ٹرینی پائلٹ نے فلوریڈا میں واقع بحریہ کے اڈے پر خود کو گولی مارنے سے پہلے تین افراد کا فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں