عمران خان

شاہد آفریدی کی جانب سے عمران خان کیلئے دیا گیا نیا بیان ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے دیا گیا نیا بیان ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے سابق وزیر اعظم، عمران خان کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا، اس پیغام پر انٹرنیٹ صارفین نے ردِ عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی کی تائید کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ (WeStandWithShahidAfridi) اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بالکل صحیح بات کی ہے، کسی بھی سیاسی رہنما کی ناکام پالیسیز پر تنقید کرنا عام عوام کا حق ہے۔ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اس قوم کا سرمایہ ہیں جنہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ بوم بوم لالا نے اپنے 3 منٹ 41 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں