اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی عروہ نے چلنا شروع کردیا۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اپنی گڑیا کو جھولے میں ڈالے چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔شاہد آفریدی نے بیٹی کی یہ خوبصورت ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری چھوٹی شہزادی کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ اس نے چلنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی اسے ہمیشہ سلامت رکھے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ میں امریکا میں بھی محبت بھرے پیغامات حاصل کررہا ہوں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گزشتہ 75 سالوں میں چین کے تین اہم کردار اور دنیا سے وابستگی وا ضح ہے، چینی میڈ یا
- چین میں لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 5.4فیصد اضافہ
- ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین-یورپی یونین تجارتی تنازعات کو حل کئے جا نے کا اعلان
- چین کا نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ
- چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، صدر نمیبیا