صنم بلوچ

شارٹ پلے ” کالک“ سے کیرئیر کا آغاز کیااور راتوں رات شہرت مل گئی‘ صنم بلوچ

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ کیرئیر کا آغاز شارٹ پلے ” کالک“ سے کیا اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اس سے راتوں رات ہی شہرت مل گئی ، میں اس لحاظ سے بھی خوش قسمت ہوں میںنے پہلا ڈرامہ مہرین جبارکیساتھ ”دوراہا “ کیا او راس کے بعد آگے سے آگے بڑھتی چلی گئی ۔ ایک انٹر ویو میں صنم بلوچ نے کہا کہ ہمارے خاندان میں مختلف زبانیں بولی جاتی تھیں اس لئے میں سرائیکی ، بلوچی ،سندھی ، اردو،انگریزی اور پنجابی بول لیتی ہوں اور مجھے مختلف لوگوں سے مختلف زبان میںبات کرنا اچھا لگتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مجھے جھوٹ بولنے والے لوگ اچھے نہیں لگتے ،میں کبھی بھی اعتراف کرنے میں عار محسوس نہیں کرتی او رمجھے ایسے ہی لوگ پسند ہیں جو جھوٹ نہ بولیں اور مصلحت سے کام نہ لیں۔ صنم بلوچ نے کہاکہ زندگی ایک فلسفہ ہے اور اسے سمجھنا آسان کام نہیںہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں