سی این جی اسٹیشنز بند

سی این جی بندش ‘ رکشہ ڈرائیورز یونین کا احتجاج مظاہرہ

پشاور(عکس آن لائن)رکشہ ڈرائیور یونین نے سی این جی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری سی این جی بندش ختم کر کے ہزاروں خاندانوں پر رحم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے مظاہرے کی قیادت حاجی باز محمد ‘ قمر گل آفریدی اور جنرل سیکرٹری عزت خان نے کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی این جی گیس اسٹیشن کی بندش سے 80 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیوروں کے خاندان متاثر ہورہے ہیں اور فاقہ کشی کا اندیشہ ہے ،

رکشہ ڈرائیوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور سی این جی بندش کے باعث،80ہزار گھروں کی کفالت کرنے والے ڈرائیور روزانہ اجرت پر رکشہ چلانے والے دیہاڑی دار مزدور مکینک اور دیگر کوبے روزگار کیا جارہا ہے جو ظلم و زیادتی ہے، حکومت نے کوئی متبادل نظام تشکیل نہیں دیا مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی مزدور اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے طبقات مشکلات کا شکار ہے حکومت کی اس ظالمانہ پالیسی کے خلاف رکشہ ڈرائیور احتجاج پر مجبور ہے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سی این جی کی بندش ختم کرکے رکشا ڈرائیوروں کو روزی روٹی کمانے دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں