معمر رانا

سینئرز کے بارے میں نئے ٹیلنٹ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا تاثر غلط ہے ‘ معمر رانا

لاہور(عکس آن لائن) فلمسٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ سینئر اداکاروں کے بارے میں یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو آگے نہیں آنے دیتے ،تمام سینئرز نے ہمیشہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کی ہے کیونکہ انہوں نے ہی مستقبل میں ہماری جگہ لینی ہے ۔ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ سینئرز کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جاتا ہے جو کسی کی شخصیت کو منفی انداز میں متاثر کرتی ہے ۔

ہم بھی گھر سے سیکھ کر نہیں آئے تھے بلکہ یہاں سے آ کر سینئرز سے سیکھا ہے ،مجھ سمیت تمام سینئرز نئے آنے والوں کی رہنمائی کر کے خوشی اوراطمینان محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ سینئرز کو عزت و احترام دیا جائے کیونکہ یہی کامیابی اور ترقی کی پہلی سیڑھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں