سیالکوٹ(عکس آن لائن)سیالکوٹ کے علاقے مظفرپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔پیر کو پولیس کے مطابق چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ملزمان گذشتہ روزساتھیوں کی مدد سے پولیس حراست سے فرارہوئے تھے۔
سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقے مظفرپورمیں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ یہ ملزمان شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کرفرارہورہے تھے اور پولیس کے تعاقب کرنے پرملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔