آکسفورڈ(عکس آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کئے بغیر معاشی بہتری ناممکن ہے، سیاستدانوں کو قومی مفاد میں پالیسی سازی کرنی ہوگی ۔آکسفورڈ میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، اس سیاسی اور معاشی تباہی کے ذمہ دار سبھی طبقات ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سیاسی مینڈیٹ کا احترام ہی ملک کی کامیابی ہے، عوامی حکومت ہی عوامی مشکلات حل کر سکتی ہے، نوجوانوں میں مایوسی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز