اسلام آباد(عکس آن لائن) سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے ، بلاول کےساتھ عوام کی آواز بنتی رہوں گی ، والد کے علاج سے مطمئن نہیں ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے، سیاست سےعوام کے حقوق کیلئے آوازبلندکی جاسکتی ہے۔
آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ بلاول کےساتھ عوام کی آوازبنتی رہوں گی، عام آدمی کے لیے پاکستان میں جینا،مرنا سب مہنگا ہے، باربارحکومت کا یہ کہناکہ کسی کواین آراونہیں ملے گا سمجھ سے بالاہے، حکومت سے این آر او مانگ کون رہا ہے۔آصف زرداری کے صحت کے حوالے سے انھوں نے کہا والد کے علاج سے مطمئن نہیں ہوں۔