قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے سپرے کے بعد زرعی بوٹیوں کو چارے کے طورپر ہرگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں‘جانوروں بالخصوص بکریوں‘گائے‘بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانورو ں کے پیٹ میں داخل ہوکر دودھ اور گوشت کی پیداوارکو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچارہوناپڑسکتاہے نیز زہرکے چھڑکاؤ کے بعدگوڈی یا بارہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہروں کا موثر اثر دیرتک برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مشرق وسطیٰ میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ
- چین کا عالمی انسداد دہشت گردی میں اقوام متحدہ کے مرکزی مربوط کردار کو برقرار اور مضبوط کرنے پر زور
- ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت چین کی کامیابیوں کی اہم ضمانت ہے، چینی میڈ یا
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے تیسرے دن ملک بھر میں لوگوں کا بین العلاقائی بہاؤ 280 ملین سے تجاوز کر گیا
- پشاور،عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد