سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک بارپھر شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بارپھر شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام اور منسلکہ ویڈیو میں شہریوں سے کہاہے

کہ وہ ٹیلی فون یا موبائل کالز پر اپنے ذاتی ، بینک، اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کے بارے میں معلومات کسی کو بھی فراہم نہ کرے۔

ترجمان نے کہاکہ شہری اس اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 یا ای میل

cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر اس طرح کی کالزکی تفصیلات فوری طورپررپورٹ کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں