سونم باجوہ

سونم باجوہ کا پاکستانی اداکار و سپر ماڈل فواد خان سے ایک بار پھر آن اسکرین محبت کا اظہار

ممبئی(عکس آن لائن)بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار و سپر ماڈل فواد خان سے ایک بار پھر آن اسکرین محبت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلا تکے مطابق سونم باجوہ کا سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا کلپ وائرل ہے جس میں وہ پاکستان کے خوبرو اداکار و ماڈل فواد خان کے ذکر پر شرماتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔سونم باجوہ کے شرمانے پر میزبان نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارتی پنجاب کا جیجا (بہنوئی)قرار دے دیا۔

کلپ میں سونم باجوہ نے شرماتے اور ہنستے ہوئے کہا کہ اگر فواد خان کو یہ علم ہو گیا تو وہ بہت شرمندہ محسوس کریں گے۔میزبان کی جانب سے فواد خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سونم نے کہاکہ فواد خان میرے ہمیشہ سے کرش رہے ہیں، وہ میرے کیا سب لڑکیوں کے کرش ہیں، میں ان پر فدا ہوں اور رہوں گی۔اس پر میزبان نے کہا کہ انہیں فواد خان بھارتی فلم خوبصورت میں بہت اچھے لگے تھے۔اس پر سونم باجوہ نے کہا کہ وہ مجھے ہر روپ، ہر پروجیکٹ میں بہت پسند آئے ہیں۔