راولپنڈی (عکس آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کا تیل امراض قلب سے بچاﺅ میں معاون ہے ۔ترجمان نے کہاکہ سورج مکھی کے بیج میں اعلی قسم کا 40 فیصد سے زیادہ خوردنی تیل پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچاﺅ کے لیے نہایت مفید ہے ۔
اس کے علاوہ سب سے زیادہ اہم بات کہ یہ فصل 110سے 130دنوں میں پک کر تیار بھی ہوجاتی ہے ۔سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی آبپاشی پر توجہ نہیں دیتے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔