ڈینگی کے کیسز

سندھ میں ڈینگی کے کیسز آنے کا سلسلہ جاری، مزید 183 افراد بخار میں مبتلا

کراچی(عکس آن لائن)سندھ میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مزید 183 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد نومبر کے مہینے میں ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 39 ہوگئی۔سندھ بھر میں رواں برس 13 ہزار 983 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جبکہ رواں برس ڈینگی مچھر 35 زندگیاں نگل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں