سندھ حکومت

سندھ حکومت نے وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دے دی

کراچی(عکس آن لائن) سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی بڑھتے کیسز کے پیش نظر وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کووزیر اعلی ہاﺅس میں مشاورتی اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس حوالے سے باضابطہ تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں