سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں چین کا اہم شراکت دار ہے، چینی وزیر خا رجہ

سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں چین کا اہم شراکت دار ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ساتھ ہی ہم نے دیکھا ہے کہ ایران نے کہا ہے کہ اس کے جوابی حملے کا مقصد کسی بھی پڑوسی ملک پر جارحیت نہیں ہے اور وہ ہمسائیگی اور دوستانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔چین سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں