ریاض (عکس آن لائن) سعودی سرکاری پیٹرولیم کپمپنی آرامکو نے مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ اپریل کے مقابلے میں قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔پٹرول 91 میں 64 ہللہ فی لٹرجبکہ پٹرول 95 میں 65 ہللہ فی لٹرکمی کی گئی ہے۔ آرامکو کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول91 کی نئی قیمت67 ہللہ فی لیٹر جب کہ پٹرول 95 کے نئے نرخ 82 ہللہ فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں.
آرامکو نے اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ نئے نرخ پیر گیارہ مئی سے موثر ہوں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔