حرمین ٹرین

سعودی عرب، حرمین ٹرین کل سے دوبارہ چلے گی

جدہ (عکس آن لائن) سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین (کل)بدھ سے دوبارہ فعال ہوجائیگی۔جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریلوے سٹیشن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الحرمین ایکسپریس ٹرین کے آپریشنل ڈائریکٹر جنرل ریان الحربی نے بتایا کہ حرمین ٹرین مدینہ منورہ ،رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان دوبارہ چلنے لگے گی۔ ان سب سٹیشنوں کے درمیان ریلوے لائنوں کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔جدہ ایئرپورٹ ٹرین سٹیشن سے ہر دس منٹ میں ایک ٹرین چلائی جاسکتی ہے۔

یہ سروس مصروف اوقات میں مہیا ہوگی۔جدہ ایئرپورٹ اسٹیشن پر ہر پلیٹ فارم 519 میٹر طویل ہے۔ ہر پلیٹ فارم میں 832 مسافروں والی دہری ٹرینوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس سے سالانہ 20 ملین افراد سفر کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں