کولمبو (عکس آن لائن)سری لنکا میں مشتبہ مذہبی انتہا پسندوں کو اب دو سال تک حراست میں رکھا جاسکے گا۔ صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں، معاشرتی انتشار یا مختلف گروہوں کے مابین دشمنی پیدا کرنے کے والے کسی بھی شخص کو گرفتار کر لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ سارتھ ویراسیکرا نے اعلان کیا کہ قرآن کی درس کے ایک ہزار سے زیادہ مدرسے بند کردیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پورے چہرے کے نقاب کو بھی مستقل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ سری لنکا میں انسداد دہشت گردی سے متعلق یہ قوانین دراصل 2019 میں انتہا پسند مسلمانوں کی طرف سے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں جاری کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں 270 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا شنگھائی میں آ غاز ،پا کستان سمیت 152 ممالک کی شر کت
- اٹلی کے صدر اور انڈونیشیا کے صدر چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ
- چینی صدر کی جانب سے فجی کے نومنتخب صدر لالابالاؤ کو مبارکباد کا پیغام
- چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ حو بئی کا دورہ
- قازقستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم