بیجنگ (عکس آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے اندورنی منگولیا خود اختیار علاقے میں سرحدی کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرحدی فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی جامع تعمیر کو مضبوط بناتے ہوئے اور سرحدی دفاع اور کنٹرول کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے ملک کے دفاع کے لئےعظیم آہنی دیوار کی تعمیر کی جائے۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے سرحد پر حکمرانی لازم ہے۔ سرحدوں کا دفاع قومی حکمرانی کااہم معاملہ ہے ، جو قومی خودمختاری ، علاقائی سالمیت ،ملک کی اصلاحات ، ترقی ، استحکام اور خارجہ امور کی مجموعی صورتحال اور ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کے نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مشن کے تقاضے کے عین مطابق فوجی تربیت اور جنگ کی تیاری کو مضبوط بناتے ہوئے جنگی طاقت کی مطابقت اور تاثیر کو بڑھانا ہوگا۔ ہمیں سرحدی دفاع و کنٹرول کی صلاحیت کی تعمیر میں انفارمیشنائزیشن کے عمل کو تیز کرتے ہوئے سرحدی کنٹرول کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہیئے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی، حکومت، فوج، پولیس اور عوام کی مشترکہ کوششیں چین کے سرحدی دفاع کی منفرد برتری ہے۔مسلح افواج کو مقامی محکموں کے ساتھ رابطے اور تبادلوں کو بہتربنانے میں پہل کرتے ہوئے سرحدی دفاع کی نئی صورتحال تخلیق کرنے کے لئے مل کر کوشش کرنی ہوگی۔