قصور (عکس آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو آگاہ کیاہے کہ وہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ زہرکا سپرے کریں‘ یہ بیماری ابتداء میں پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخرمیں ساراپھل گل سڑ جاتاہے جو پھل بنتاہے وہ بھی چھوٹا اور نہ ہونے کے برابر ہوتاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کے گلاؤکے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پود سوکھ جاتاہے اس بیماری کا حملہ عام طور پر نیچی جگہوں پر ہوتاہے اس بیماری سے بچاؤ کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کردہ زہرا س طرح سپرے کریں کہ اس کے اردگرد والی مٹی بھی گیلی ہوجائے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پتوں اور پودوں کواکھاڑ کر تلف کردیں ۔