ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن)ایس ڈی او انہار نے مخالفین سے بھاری رشوت لیکرہمارا ہزاروں روپے کا کھڑا کماد تباہ کردیا،پیسے لیکر نہری پانی چوری کروانے لگا کسانوں کا انہار عملہ کے خلاف احتجاج،کاروائی کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر 311ای بی کے رہائشی کسانوں پیر غلام دستگیر شاہ،حیدر علی شاہ ،محمد اقبال شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ محکمہ انہار عارف والہ اڈارسول پور کے ایس ڈی او محمد اکرم نے ہمارے مخالفین سے بھاری رشوت لیکر تیار کھڑی فصل کماد کو اکھاڑ کر 70ہزارروپے مالیت کا کماد تباہ کردیا ہے اور ناجائز طورپر ہمارے رقبہ سے نہری کھالہ جاری کرکے ہمیں نقصان پہنچایا جارہاہے انہوں نے الزام لگاتے کہاکہ ایس ڈی او انہار نے سرکاری پانی چوری کروانا معمول بنارکھا ہے ہم ٹیل کے کاشتکار نہری پانی سے محروم ہوکر رہے گئے ہیں
انہوں نے تحریر طور پر وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی کو درخواستیں ارسال کررکھی ہیں کسانوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے