اسلام آباد(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سارے کرکٹ لوگ عمران خان کی ٹیم میں شامل ہیں ، جتنی کرپشن اس وقت ہورہی ہے اتنی 70 سالوں میں نہیں ہوئی، مریم نواز پر سب جھوٹے الزامات ہیں، کوئی پلی بارگین نہیں ہو گی ، مریم نواز کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ اپنے والد کی تیمارداری کے لیئے وہاں موجود ہوں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ حکومت نئے ٹیکس عائد نہ کرے ، لوگوں میں مزید ٹیکس ادا کرنے کی سکت نہیں، اگر حکومت کی جانب سے نئے ٹیکس عائد کیئے گئے تو اپوزیشن اس کی مخالفت کرے گی ، انہوں نے کہا کہ سارے کرکٹ لوگ عمران خان کی ٹیم میں شامل ہیں ، جتنی کرپشن اس وقت ہورہی ہے اتنی 70 سالوں میں نہیں ہوئی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر سب جھوٹے الزامات ہیں، کوئی پلی بارگین نہیں ہو گی ، مریم نواز کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ اپنے والد کی تیمارداری کے لیئے وہاں موجود ہوں ، ان کو حق ملنا چاہیے۔