سائیں سخی سہیلی سرکار

سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی

مظفرآباد(عکس آن لائن)سائیں سخی سہیلی سرکار کے 9روزہ عرس کی تقریبات کل 13جنوری سے آستانہ عالیہ پیر سید ذاکر شاہ بخاری میں شروع ہوں گی۔عرس کے آغازپر دعا سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید عابد حسین بخاری کرئائیں گے۔ اس حوالے سے سجادہ نشین پیرسید عابد حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ‘ معروف روحانی پیشواہ سائیں سخی سہیلی سرکار کے سالانہ عرس کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے۔

روحانی محافل کو بھرپور روایتی طریقے سے منعقدکیا جائیگا ۔ اجلاس میں عرس کی تقریبات کے دوران سیکورٹی ‘ لنگر اور زائرین کی آمدکے حوالے سے انتظاما ت کا جائزہ لیا گیا ۔کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ عرس میں ہزارہ ‘چکوال سمیت پاکستان وآزادکشمیر بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔دن کو محفل نعت اور شام کو قوالی ہوگی۔ اختتامی دعا پیر سید نذیر حسین بخاری بلوٹی جلالی کرائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں