ہانیہ عامر

زوم کر کے دیکھئے میری تصویر کس نے خراب کی، ہانیہ عامر

کراچی (عکس آن لائن)سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی پاکستان کی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر کے ساتھ دلچسپ جملے کا استعمال کر کی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کو اس پر عمل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔

ہانیہ عامر کی تصویر کے عقب میں ایک چھوٹی بچی بھی نظر آرہی ہے جس کے لئے اداکارہ نے لکھا کہ میری تصویر کو زوم کر کے دیکھیں جسے خوبصورت طریقے سے خراب کیا گیا ہے۔ہانیہ عامر کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا جبکہ متعدد لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں