اداکار سمیع خان

زندگی آئینے کی مانند ہے جس میں ہم خودکا احتساب کر سکتے ہیں، سمیع خان

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار سمیع خان نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اپنی زندگی کو مسکرا کر گزاریں اور دوسروں کی زندگی میں بھی خوشیاں بانٹیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ زندگی ایک آئینہ ہے جس میں ہم خود کو دیکھ سکتے ہیں اور اپنا احتساب کر سکتے ہیں۔ سمیع خان فلم ’’کاف کنگنا ‘‘ میں عائشہ عمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیںِ جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں