فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ، زمینداروں ، کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار و زمیندار فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور فی ایکڑ رقبہ سے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے زمین میں نامیاتی مادہ کی مطلوبہ مقدار کویقینی بنائیں کیونکہ اگر زمین میں نامیاتی مادوں کی مقدار کم ہو گی تو زمین کی پیداواری صلاحیت بھی بری طرح متاثرہو سکتی ہے جبکہ دیگر کھادوں کے استعمال کے خاطر خواہ فوائد بھی حاصل نہیں ہو سکتے۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے حصول کیلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد تین سے چار ٹرالی فی ایکڑ ضرور ڈالنی چاہیے نیز اگر ممکن ہو تو سبز کھادکا استعمال بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ سبز کھاد والی اہم زرعی اجناس میں گوارہ ، جنتر، برسیم ،سینجی کی فصلات شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان فصلات کو روٹا ویٹر کے ذریعے زمین میں دبا کر اس کے 30سے 35 دن بعد کاشت کیلئے زمین تیارکرنے کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔