گلاب

زرعی ماہرین کی گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ پھولوں کابادشاہ گلاب دشمنوں کی زد میں ہے اور گلاب کا پہلا پتہ کھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اور بیماریوں کاسامنا کرناپڑتا ہے جن مین سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جو گلاب کی خوبصورتی اور حسن کو دھندلا کررہی ہے لہذا کاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے گلاب کے کاشتکاروں سے کہاکہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہو رہی ہو ان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کا زیادہ خطرہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعداد میں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گلاب کے پودوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور تمام گرے ہوئے متاثرہ پتوں و شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں تاکہ بیماری کا پھیلا روکاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں